جنسی تشدد ویڈیو سکینڈل کے واقعے میں ملزمان کو انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیزات پاکستان کی سنگین دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں ہو سکتی ہیں‘ قانون ماہرین،ویڈیوز کی فرانزک لیب سے اصل ہونے کی تصدیق ہو جائے تو یہ ویڈیوز بھی بطور شہادت استعمال ہو سکتی ہیں،قانونی شہادت کے تحت پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی شہادت کو تسلیم کیا جا سکتا ہے ،متاثرہ بچوں اور بچیوں کے بیانات استعمال ہو سکتے ہیں، معروف قانونی ماہرین اعظم نذیر تارڑ اورآفتاب باجوہ ایڈوکیٹ کی خصوصی گفتگو
اتوار 9 اگست 2015 23:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست۔2015ء) جنسی تشدد ویڈیو سکینڈل کے واقعے میں ملزمان کو انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیزات پاکستان کی سنگین دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں ہو سکتی ہیں ۔ معروف قانونی ماہرین اعظم نذیر تارڑ اورآفتاب باجوہ ایڈوکیٹ نے ”این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی ایسا واقعہ جس سے عوامی جذبات مجروح ہوں اور عوام میں خوف و ہراس پھیلے تو وہاں انسداد دہشتگردی ایکٹ کا اطلاق ہو تا ہے اور مقدمے کی کاروائی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے دائرہ کار میں آتی ہے ۔
اسی طرح بچیوں کو زیادتی کانشانہ بنانے پر تعزیزات پاکستان کی دفعہ 376کا اطلاق ہوتا ہے جس کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
بچوں سے بدفعلی پر تعزیزات پاکستان کی دفعہ 377عائد ہوتی ہے جس پر جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے ۔اسی طرح قانونی ماہرین کایہ بھی کہنا ہے کہ ویڈیوز فلمیں بنانے پر اگر فرانزک لیب سے ان کے اصل ہونے کی تصدیق ہو جائے تو یہ ویڈیوز بھی بطور شہادت استعمال ہو سکتی ہیں۔
اعلی عدلیہ کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں نوجوان کے قتل اور سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے بہیمانہ تشدد سے ہلاکت کے مقدمات میں ویڈیوز کو بطور شہادت تسلیم کر چکی ہے ۔علاوہ ازیں قانونی شہادت کے تحت پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی شہادت کو تسلیم کیا جا سکتا ہے اس لئے اس مقدمے میں متاثرہ بچوں اور بچیوں کے بیانات شہادت کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.