بدین ‘کراچی جانے والی میمن فیملی کی کار حادثے کا شکار ‘2 خواتین سمیت 3 جاں بحق ‘ڈرائیور شدید زخمی

پیر 10 اگست 2015 23:12

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بدین سے کراچی جانے والی بدین کی میمن فیملی کی کار نوری آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق اتھارٹی جنرل محمد سلمان میمن (مرحوم) کی صاحبزادی ریٹائرڈ پروفیسر سکینہ میمن ‘ ان کی بیٹی ڈاکٹر امبرین میمن کی چار سالہ بیٹی میمونہ میمن بدین سے کراچی جا رہی تھیں کہ نوری آباد کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں سکینہ میمن ‘ امبرین میمن اور 4 سالہ میمونہ میمن موقع پر ہی دم توڑ گئیں اور ڈرائیور امتیاز خاص خیلی شدید زخمی ہو گیا جس کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور گھر وں میں کہرام مچ گیا ۔ ہلاک ہونے والی خواتین اور بچی کی تدفین (کل) منگل کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :