پی سی بی کا قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم ستمبرسے کرانے پر غور
جمعرات 13 اگست 2015 12:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ قومی ٹیم کے مصروف سیزن میں ستمبر کاابتدائی حصہ کی دستیاب ہے۔ٹورنامنٹ سے زمبابوے کے دورے کے لئے کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے کرانے پر غور شروع کردیاہے کیونکہ قومی ٹیم کے مصروف سیزن میں یہی وقت دستیاب ہے۔
چوبیس ستمبر سے دس اکتوبرتک پاکستان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اوراتنے ہی ون ڈے میچز کیلئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔اکتوبر نومبر میں یواے ای میں قومی ٹیم کی انگلینڈ سے سیریز شیڈول ہے۔ دسمبر،جنوری میں یواے ای ہی میں پاکستان کو بھارت کی میزبانی کرنی ہے۔(جاری ہے)
بھارت سے سیریز نہ ہونے پر پی سی بی متبادل سیریز کیلئے کوشاں ہے۔فروری میں پاکستان سپرلیگ کے انعقاد کاامکان ہے۔
جس کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ جبکہ مارچ اپریل میں بھارت میں ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی منعقد ہوگا۔پی سی بی پنجاب بھر میں جاری بارشوں کی وجہ قومی ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد کیلئے تذبذب کا شکار ہے۔ میزبانی کیلئے ملتان اور راولپنڈی کے نام زیرغور ہیں۔ اس بارے میں پی سی بی ایک دو روز میں باقاعدہ اعلان کردے گی۔ نئے سسٹم کے تحت گولڈ میں شامل تمام ڈومیسٹک ٹیمیں براہ راست ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی جبکہ سلورلیگ کی دوٹاپ ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.