ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی جلد پوری کی جائیگی،شہرام ترکئی

جمعرات 13 اگست 2015 22:40

صوابی۔13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) سینئر صو با ئی وزیر برائے صحت شہرام خان تر کئی نے ضلع صوابی میں صحت کے حوالے سے تمام ہسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کو فوری طور پرپورا کر نے اور مریضوں کو بہترین طبی سہو لیات فراہم کر نے کی ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی جلد پوری کر نے اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔

وہ ضلع صوابی کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کی سہو لیات کی فراہمی میں کو ئی کو تا ہی براداشت نہیں کی جا ئے گی تمام اسٹاف کو اپنی حا ضری یقینی بنا نے اور عوام کی شکا یات کا ازالہ فوری طور پر حل کر نے کا حکم دیا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صحت کی بہترین سہو لیات دینا ہمارا مشن ہے عوام کو ہم سے بہت سی وابسطہ ہے۔ اس لیے محکمہ صحت کا اسٹاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر یں اور عوام کو با آسا نی طبی سہو لیات دینے میں اپنا کر دار ادا کر یں صوابی میں نر سنگ اسٹاف کی کمی کو پور ا کر نے اور صوابی سے مختلف اضلاع میں ٹرانسفر کی گئی نر سز کے ٹرانسفر کینسل کر نے کے بھی احکامات دیئے۔