فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار آگ سے جھلس گئے
جمعہ 14 اگست 2015 16:10
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلس گئے۔ اکشے کمار فلم کے ایک گانے ٹنگ ٹنگ باجے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔
(جاری ہے)
فلم کے گانے کی شوٹنگ کے لئے اکشے کمار اور دیگر ڈانسرز کو آگے کے چھلے سے گزرنا تھا، اس مقصد کے لئے پہلے ریہرسلز بھی کی گئیں تاہم اس وقت رنگ کو آگ نہیں لگائی گئی تھی، جب اصل ٹیک کی باری آئی تو اکشے کمار کی ٹانگ رنگ میں پھنس گئی اور ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔
موقع پر موجود فلم کریو نے فائر ایکسٹنگویشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اکشے کمار اس سے معمولی جھلس گئے۔طبی امداد کے بعد وہ پھر فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے گانے کے چند مناظر کی عکسبندی کرائی۔ اکشے کمار فلموں میں آنے سے قبل کراٹے کلب چلاتے تھے، وہ بلیک بیلٹ ٹو ڈاوٴن ہیں اور چین میں جا کر ایڈوانس کورسز بھی کر چکے ہیں، وہ اپنی فلموں کے تمام مشکل سٹنٹس خود کرتے ہیں اور ان کے لئے کسی باڈی ڈبل کا سہارا نہیں لیتےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.