نیشنل آرچری ٹیم سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو منعقد ہونگے ، وصال محمد خان
ہفتہ 15 اگست 2015 16:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) نیشنل آرچری ٹیم کے سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے جس میں قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال احمد نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کی ہدایت پر قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 23 اگست کو بروز اتوار بمقام اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ صبح نو بجے منعقد ہونگے ۔
جس کیلئے سلیکشن کمیٹی میں وصال محمد خان چیئر مین سلیکشن کمیٹی، دیگر ممبران میں کرنل جنید عالم( آرمی) رضا شاہ (پولیس) شامل ہیں ۔جبکہ منظر شاہ ڈی ایس او راولپنڈی کو سلیکشن کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بروقت شرکت کی تاکید کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دی جائے گی جبکہ باقی قواعد وضوابط موقع پر سنائے جائینگے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.