جشن آزادی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام والی بال ، ویٹ لفٹنگ اور سوئمنگ کے مقابلے
ہفتہ 15 اگست 2015 19:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں والی بال ، ریلوے سٹیڈیم میں ویٹ لفٹنگ (مردوخواتین) اور سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق والی بال کے میچ میں آشیانہ کلب سبزہ زار نے فرینڈز کلب کو 2-0سے شکست دیدی، فرینڈز کلب کے کھلاڑی ظہیر نیازی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، میچ کے اختتام پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس مشتاق ٹوانہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
ریلوے سٹیڈیم میں ویٹ لفٹنگ کے خواتین کے مقابلے ہوئے جس میں 48کلو گرام کیٹیگری میں صائمہ منظور پہلے اور سائبل دوسرے نمبر پر رہیں، 63کلو گرام سے کم کی کیٹیگری میں شیتل اور ٹونکل کامیاب رہیں، 63کلو گرام کی کیٹیگری میں نیلم ریاض اور صومعہ عظمت فاتح قرار پائیں، 68کلو گرام کی کیٹیگری میں رمشا، سونیحا غفور پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں، 75کلو گرام سے زیادہ کی کیٹیگری میں رابعہ رزاق اور سحرش نے میدان مار لیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.