ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
بالائی علاقوں میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ مو سمیا ت
اتوار 16 اگست 2015 13:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
(جاری ہے)
آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج شام/رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راوالپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڑوب ڈویڑن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں47 ملی میٹر جبکہ جھنگ46، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34، بہاولپور(سٹی 30، ائیرپورٹ 03)، پاراچنار 30، فیصل آباد 18، نورپور تھل ،ملتان 17، ساہیوال15،بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان 13، سبی 07، بہاولنگر 06، کوہاٹ 04، ڈی جی خان، اوکاڑہ، سرگودھا، راولاکوٹ 03، اور بونجی 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ تربت 42، نوکنڈی، سبی، کوٹ ادو اور سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.