تھاکوٹ تا حویلیاں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے دو ارب 37کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اتوار 16 اگست 2015 15:23
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پہلے مرحلے میں تھاکوٹ تا حویلیاں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے دو ارب 37کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔
(جاری ہے)
وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے جاری اعدادو شمار کے مطابق تھاکوٹ تا حویلیاں 120کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کے ضمن میں ایک ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے ایک ارب 37کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طور پر دو ارب 37کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں جسے پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا اور تھاکوٹ تا حویلیاں 120کلو میٹر روڈ نیٹ ورک کی تعمیر ہوگی ۔ علاوہ ازیں ہزارہ موٹر وے منصوبے کیلئے 26کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ، منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کے اگلے مرحلے میں حویلیاں تا مانسہرہ جبکہ تیسرے مرحلہ میں مانسہرہ تا بٹگرام موٹروے تعمیر کی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.