پنجاب کے حکمران بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں،عوامی تحریک
ن لیگ کے رہنماء شیر علی کے انکشاف پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نوٹس لیں،سردارمنصور،بریگیڈئر(ر) 20افراد کے قتل کا الزام سنگین معاملہ ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ہمارا موقف سچ ثابت ہوگیا
اتوار 16 اگست 2015 16:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصور خان ،ممبر سنٹرل کور کمیٹی ،بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر قتل کے انکشافات پر اورتمام حقائق کے منظر عام پر آنے کے باوجود بھی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹس سے مس نہیں ہو رہے جو پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
جبکہ شریف برادران خود سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14بے گناہوں کے قتل کے نامزد ملزم ہیں۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہاکہ شیر علی کے اس انکشاف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ہمارے موقف اور ہماری درج کروائی گئی ایف آئی آر کی سچائی ثابت ہوتی ہے۔(جاری ہے)
یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر قانون سنگین جرائم میں ملوث ہے اور یہ انکشافات انکے اپنے کر رہے ہیں اور جس کے شواہد بھی موجود ہیں ۔
رہنماؤں نے کہاکہ فیصل آباد سے حال ہی میں جو ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ہیں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پیچھے حکومتی وزراء ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقتدر طبقات جس بے باکی کے ساتھ سنگین جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں اسکا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون اپنے اوپر عائد الزامات کا سامنا کریں اور جب تک مجاز عدالت انہیں بے گناہ نہ قرار دیدے یہ اپنے عہدوں سے علیحدہ ہو جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.