پاک چین اقتصادی راہداری کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پی ایس ڈی پی میں خطیر رقم مختص، کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری
اتوار 16 اگست 2015 20:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اگست۔2015ء) مالی سال 2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ایس ڈی پی 2015-16 ء کوریڈور کے تحت اور صوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے ، کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے فوائد جلدازجلد تمام لوگوں کو پہنچ سکے۔
اصلاحات اور جدت آمیزی ایشیائی ذرائع ہے جن سے معیشت کو بڑی ترقی دی جاسکتی ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہونگے جبکہ بلوچستان خیبر پختونخوا اور فاٹا کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم محمد نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو بحال کرنا ،اسے مزید بہتر کرنا اور آخر کار اس کو وسط ایشیا اور مغربی ایشیا تک بڑھایا جاناہے۔
اس کلیدی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16ء کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پی ای سی) کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کے تحت58 ارب10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سی پی ای سی کے منصوبوں میں اسلام آباد، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان روٹ پر زمین کی خریداری اور تکنیکی سٹڈی کیلئے 10ارب روپے جبکہ گوادر تربت سیکشن، گوادر رتو ڈیرو روڈ اور ایم8 سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر کیلئے 2 ارب80 کروڑ روپے، این 85 کی توسیع اور بہتری کیلئے 2ارب50 کروڑ روپے ، این50 کیلئے 2 ارب روپے اور سی پی ای سی کے دیگرمختلف منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔ برہان ۔حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 2 ارب 30 کروڑ روپے ،120 کلومیٹر تھا کوٹ ۔حویلیاں روڈ کی تعمیر کے لئے 20 ارب 50 کروڑ روپے ،ژوب ۔مغل کوٹ روڈ کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے تحت وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل کی جاسکے۔چائنا پاکستان اکنامک کوریڈو (سی پی ای سی) حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تقریباً 46 ارب ڈالر مالیت سے سڑکوں، ریلوے ، ٹیلی کام ، گوادر پورٹ ، اور توانائی کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں ۔یہ منصوبہ دونوں برادر ممالک اور خطے کو جوڑنے کی اہم بنیاد ہے۔یہ کوریڈور گیم چینجرکی صلاحیت رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.