پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوگا
پیر 17 اگست 2015 11:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوگاجس میں قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنڑیکٹ دینے اور سپر لیگ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ذرائع کیمطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں گرین شرٹس کے کامیاب دورہ سری لنکا کو سراہا جائیگا جبکہ التواء کے شکار قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنڑیکٹ کے معاملے پر ہونیوالی پیش رفت پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کے متعلق ممبران کو اعتماد میں لیا جائیگاذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ پر ٹیسٹ اور ون ڈے کے دونوں کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی سے ہونیوالے مذاکرات کے نتیجے میں انہیں کی جانیوالی پیشکش سے بھی آگاہ کیا جائیگالہذا اس اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ اور پی ایس ایل کے یو اے ای کے بجائے قطر میں انعقاد سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.