ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، فاسٹ باؤلر محمد عامر کی کارکردگی اور فٹنس کا ا متحان،عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں واپسی کا امکان
پابندی کے بعد پیسر کو پہلی بارکسی قومی سطح کے اے گریڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا عمدہ کارکردگی سے پیسر رواں سال ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں ،پی سی بی ذرائع
پیر 17 اگست 2015 13:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کاڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فٹنس کا امتحان ہوگا، راولپنڈی ریمز کی جانب سے عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے راہ ہموار کردیگی،پی سی بی ذرائع کے مطابق عمدہ کارکردگی سے پیسر رواں سال ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے محمد عامر کو آئی سی سی قوانین میں ترمیم کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، پی سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا یکم ستمبر سے راولپنڈی میں آغاز کرنے کیلئے پلان تیار ہے جس میں پیسر کو پہلی بارکسی قومی سطح کے اے گریڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، سلیکٹرزاس دوران ان کی فارم اور فٹنس کا بغور مشاہدہ کرینگے، عامر پر 5 سالہ پابندی ستمبر میں ہی ختم ہوجائیگی، راولپنڈی ریمز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کی عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے راہ ہموار کردیگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.