جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حلف برادری کی تقریب اردو زبان میں ہوئی
پیر 17 اگست 2015 16:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ایوانِ صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریبِ حلف برداری ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف لیا۔
(جاری ہے)
تقریب ِ حلف برداری میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ، پنجاب، گلگت بلتستان کے گورنرزاور بلوچستان کے وزیراعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان ، ارکانِ پارلیمنٹ، مختلف ملکوں کے سفیر اور ہائی کمشنر، سپریم کورٹ کے جج صاحبان، سابق چیف جسٹسز آف پاکستان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
حلف کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے عدلیہ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حلف برداری کی تقریب مکمل طورپر اُردو زبان میں ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.