میٹرو بس سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال کا سخت نوٹس لے کر متعلقہ کمپنی کو ملازمین سے ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ بند کر نے کی وارننگ دیدی ہے ‘کمپنی کو ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کی ‘اس ضمن میں میٹرو اتھارٹی پنجاب کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے ‘میری جب وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہو گی تو تمام معاملات ان کے نوٹس میں بھی لاؤں گا
میٹرو بس سروس کے چیئرمین حنیف عباسی کامیٹرو بس سیکیورٹی کمپنی 2000 کے ملازمین کی ہڑتال پر ردعمل کا اظہار
پیر 17 اگست 2015 16:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) میٹرو بس سروس کے چیئرمین سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میٹرو بس سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور متعلقہ کمپنی کو وارننگ دیدی گئی ہے کہ وہ ملازمین سے ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ بند کر کے بروقت تنخواہیں ادا کرے او راس ضمن میں میٹرو اتھارٹی پنجاب کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔
میری جب وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہو گی تو تمام معاملات ان کے نوٹس میں بھی لاؤں گا۔ پیر کو میٹرو بس سیکیورٹی کمپنی 2000 کے ملازمین کی طرف سے ہڑتال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ اس کمپنی کو میٹرو بس اتھارٹی پنجاب نے سیکیورٹی کی ذمہ داری سونپی ہے تاہم اس کمپنی کے حکام ملازمین سے زیادتی کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
2,2 ماہ ان کو تنخواہ بھی ادا نہیں کرتے اور کوئی نہ کوئی الزام لگا کر تنخواہوں میں بھاری کٹوتی بھی کی جاتی ہے جس سے میٹرو پروجیکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔
ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ کمپنی حکام کو وارننگ دیدی ہے کہ وہ ملازمین سے زیادتیاں بند کریں ورنہ ان کیخلاف سخت ا یکشن لیا جائیگا۔ اس ضمن میں میٹرو اتھارٹی پنجاب کے حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور جلد میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کر کے سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے ملازمین سے کی جانے والی زیادتی وں دسے آگاہ کروں گا کیونکہ بار بار کی ہڑتال سے منصوبے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے روز لاکھوں لوگ اس میں سفر کرتے ہیں اور عوام اس سر وس سے خوش ہیں۔ ایک کمپنی کی غلطی کی سزا شہریوں کو نہیں ملنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.