عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگیں
منگل 18 اگست 2015 11:24
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار سدھارت ملہوترا کے درمیان دوری کے بعد ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگیں۔بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، یہی نہیں دونوں اداکاراکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم اداکاروں کی جوڑی اپنے تعلقات کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے قاصر ہے۔
اداکاراکشے کمار اور سدھارت ملہوترا کی فلم”برادرز“ کی اسپیشل اسکریننگ میں دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ایک ساتھ شرکت کی جب کہ فلم کے اختتام پر سدھارت ملہوترا کو اشکبار دیکھ کراداکارہ عالیہ بھٹ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں جس کے بعد انہوں نے فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم”برادرز“ کی ریلیز کے روز اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے دوست سدھارت ملہوترا کی فیملی کے ساتھ کئی گھنٹے گزارے اور سب کے ساتھ ڈنر بھی کیا جب کہ ملاقات کے بعد دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم اب دیکھنا ہے کہ فلمی جوڑی کب کرکٹر ویرات کوہلی کی طرح برملا اظہارمحبت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیرکا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے کیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.