پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا
ذیشان مہتاب منگل 18 اگست 2015 11:37
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے ، اجلاس میں سپر لیگ اور سینٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا ہے ، اجلاس کے آغاز پر گورننگ بورڈ نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترامیم بارے اراکین کو آگاہ کیا جائے گا اور حتمی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ پاکستان سپر لیگ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے بھی ممبران کو آگاہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی وفد چند روز میں متحدہ عرب امارات جائے گا جہاں حکام سے لیگ کے لئے ایک وینیو دینے کی درخواست کی جائے گی ۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پی سی بی کے پاس قطر کی آپشن ہے ۔ یو اے ای میں ماسٹر لیگ اور پی ایس ایل کا شیڈول ایک ہی وقت پر ہے اس لئے یو اے ای میں لیگ کے ہونے کے چانسز کافی کم ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.