پاکستان میں کامیابی کیلئے آئٹم سانگ کی ضرورت نہیں‘ماہرہ خان
منگل 18 اگست 2015 11:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)پاکستانی ڈرامہ ”ہمسفر“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آئٹم سانگ کرنے کی ضرورت نہیں۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بولی وڈ فلم ’رئیس‘، اپنی میک آپ ٹیم اور پاکستانی سنیما کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو پاکستانی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی آئٹم سانگ کرنے کی ضرورت نہیں، آپ جتنے کپڑے پہننے آپ کی اتنی ہی عزت کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جانے کے بعد ان پر بہت دباوٴ تھا، ہر لمحہ پاکستانی قوم کا خیال ان کے ذہن میں رہتا تھا کہ لوگ ان کی اداکاری کے بارے میں کیا کہیں گے-ماہرہ کے مطابق وہ شوٹنگ کے دوران اسی ڈر کی وجہ سے کافی گھبراہٹ کاشکار رہیں تاہم فلم ’رئیس‘ کی ٹیم نے ان کو کافی حوصلہ دیا اور ہر لمحے ان کی مدد کی۔(جاری ہے)
شو کے دوران ماہرہ نے اپنی فلم ’رئیس‘ کی کہانی اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے کوئی خاص بات تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ ’آپ کا پاکستان میں اچھا کام ہوگا تو ہی آپ کو بولی وڈ بلایا جائے گا۔
ماہرہ خان کا ڈرامہ’ ہمسفر‘ پاکستان میں مقبولیت کے بعد ہندوستانی ٹی چینل زندگی پر بھی کافی کامیاب ہوا- ماہرہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ان کے بہت زیادہ رونے دھونے کے کردار پر تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمسفر ایک ایسا ڈرامہ تھا جو لوگوں کی سوچوں میں بس گیا، اس ڈرامے کے بعد مجھے اس قسم کے متعدد کرداروں کی پیشکش ہوئی تاہم میں نے انہیں کرنے سے انکار کردیا کیونکہ میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھی اسی لیے میں نے ’شہرزاد ‘ ڈرامے میں کام کیا۔ماہرہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ رو رو کر اتنا تھک گئیں کہ انہیں اپنے اگلے ڈراموں میں رونا نہیں آتا تھا جس کے باعث انہیں گلسرین کا استعمال کرنا پڑا۔ماہرہ نے اپنی میک آپ ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ ان کی پوری ٹیم انہیں مزدور خان کے نام سے بلاتی ہے اور ہر وقت بیٹھنے، کھانے، پینے کا ڈھنگ سکھاتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.