ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
منگل 18 اگست 2015 12:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
(جاری ہے)
آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا .تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 17 اور گڑھی دوپٹہ 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 43 ،سکھر، سبی42 اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.