منڈی بہاو الدین : پنجاب رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شرکت
سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 11:10
منڈی بہاؤالدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رینجرزکی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رینجرزی اکیڈمی میں ہونے والی 30ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب ھٰذا میں 499سپاہی پاس آؤٹ ہورہے ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم فساد پھیلانے والوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے ہمارا دشمن بے اصول اور ڈر پوک ہے۔ ڈر پوک دشمن ورکنگ باونڈری پر حدود کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اٹک واقعہ میں پیش رفت ہو رہی ہے، اٹک حادثے کے بعد قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شجاع خانزادہ بہادر انسان تھے ہمیشہ کم سکیورٹی رکھی تاہم انٹیلی جنس ذرائع نے شجاع خانزادہ کو گاؤں جانے سے روکا تھا ان کا کہنا تھا کہ اٹک حادثے کے ذمہ داران تک پہنچ چکے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیمیں حملہ آوروں کے قریب پہنچ چکی ہیں۔مجرم نشانے پر ہیں محض تحقیقات ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہے دہشت گردی کے خلاف جاری یہ جنگ عزم اور حوصلے ہی سے لڑی جا سکتی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر ہوئے حملے کا دکھ بھی پوری قوم نے محسوس کیا۔ دہشت گرد پاکستان کے ہر گلی کوچے میں موجود تھے لیکن اب بھاگ گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.