کینو لا کی کا شت کا مو زوں ترین وقت 20ستمبر سے 31اکتوبر تک ہے، زر عی ماہرین

بدھ 19 اگست 2015 14:59

سلانوالی ۔19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) زرعی ماہرین نے کینو لا کے کا شت کا رو ں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ زیا د ہ سے ز یا د ہ رقبہ پر کینو لہ ( میٹھی سرسوں ) کا شت کریں اگر علیحدہ رقبہ میسر نہ تو ستمبر کا شتہ کما د چنے گند م اور بر سیم و غیر ہ میں بھی کا میابی سے کینو لہ کی مخلو ط کا شت کی جا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق کینو لہ کا تیل ایر وسک ایسڈ گلو کو سائینو لیٹ جیسے مضر اثرا ت سے پا ک ہو تا ہے ا س کی کا شت کا بہترین وقت 20ستمبر تا31اکتوبر ہے ۔

(جاری ہے)

کینو لہ کی منظور شد ہ اقسام پنجاب سرسوں فیصل کینولہ پی اے آر سی کینولا ہائیبرڈ ہیں اور کا شت کا ر کینو لہ کی فصل کاشت کر کے نہ صرف اپنی آمد ن بڑھا سکتے ہیں بلکہ ملک کو خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل بنا سکتے ہیں کینو لہ کی اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے صحت مند اور صاف ستھرا بیج ڈیڑھ سے 2کلوگرا م فی ایکڑ استعمال کرنا چاہئیے اور زمین میں وتر کم ہو نے کی صورت میں بیج کی مقدار بڑھا نے کی ضرورت ہوتی ہے فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پذیر زہر لگانا بہت ضروری ہے اس لیے محکمہ زراعت کے مقامی ز رعی ماہرین کے مشور ہ سے بیج کو سفارش کر د ہ پھیپھوند ی کش ز ہر لگائیں کینو لہ کی کا شت بذریعہ ڈر ل 30سے 45سینٹی میٹر ایک تا ڈیڑھ فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کریں ۔