بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے لہسن کی بروقت کا شت کریں ، زرعی ماہرین

بدھ 19 اگست 2015 15:00

سلانوالی ۔19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)زرعی ماہرین نے لہسن کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے لہسن کی بروقت کا شت کریں۔ماہرین کے مطابق لہسن کے کا شت کیلئے موز وں وقت اکتو بر کا پہلا پندھروڑا ہے لہسن کی منظور شد ہ اقسا م لہسن گلابی اور جی ایس ایک ہیں کا شت کا ر تیا ر شد ہ زمین کو 5+5مر لے کی کیاروں میں تقسیم کرلیں ہر کیار ی کا ہموار ہونا ضروری ہے پوتھیوں کو ہموار زمین پر لائینوں میں کا شت کریں ۔

(جاری ہے)

پوتھی کو زمین میں 2سینٹی میٹر گہرا دبا دیں اس کی جڑی والا حصہ زمین میں رہنا چاہیے اور او پر وا لا نو ک دا ر حصہ با ہر نظر آئے پو دے سے پود ے کا فاصلہ 4انچ اور لائینوں کا فاصلہ 8تا 10انچ ہونا چاہیے بیج کیلئے 160کلوگرام بڑے سائز کی پو تھیاں فی ایکڑ استعمال کریں 20تا 25ٹن فی ایکڑ گو بر کی کھا د ایک ما ہ پہلے ڈا ل دی گئی ہو تو ا س سے اچھی پیداوار ممکن ہے کیمیائی کھادوں میں یور یا دو بور ی ڈی ا ے پی ایک بور ی اور پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں فاسفور س پو ٹا ش اور نصف نائٹرو جنی کھاد کی مقدا ر بوائی کے وقت جبکہ نصف نائٹرو جنی کھا د نو مبر اور دسمبر کے در میان15دن کے وقفہ پر ڈا ل کر آبپاشی کریں ۔