ٹڈاپ دستکار خواتین کے وفد کو بیرون ملک بھجوا رہا ہے، ثمینہ فاضل
خواتین کی استعداد بڑھا کر با اختیار بنانے کی کوشش خوش آئند ہے، نائمہ انصاری
بدھ 19 اگست 2015 20:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ ایس ایم منیر نے خواتین دستکاروں کے ایک وفد کو استعداد اور کاروباری مواقع بڑھانے کی غرض سے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ یہ خواتین وہاں مختلف نمائشوں میں شرکت کریں گی جس سے انکی معاشی حالت تبدیل ہو سکتی ہے جس کا اثر انکی زات اور گھر کے علاوہ سارے معاشرے پر پڑے گا۔
ثمینہ فاضل نے یہ بات گزشتہ روز خواتین دستکاروں اور چیمبر کی ممبران کے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دستکار اپنے فن میں یکتا ہیں مگر انھیں نہ تو قرضوں تک رسائی ہے نہ ملکی و غیر ملکی منڈیوں تک جس کی وجہ سے غربت انکا مقدر بن گئی ہے۔(جاری ہے)
دستکاری میں طاق خواتین کی بھاری اکثریت اپنے گھروں سے کام کرتی ہیں جس سے انکی گھریلو مصروفیات پر فرق نہیں پڑتا مگر اس سے انکی آمدن پر بھی مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
ٹڈاپ کی جانب سے خواتین کی سرپرستی سے انکی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آ سکتی ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر نائمہ انصاری نے کہا کہ آگہی ، مواقع اور قرضوں میں کمی خواتین کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں جنھیں ہٹائے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ اسی لئے پاکستان میں اکثریت کا معیار زندگی بہتر ہے نہ تبدیلی تک کوئی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، سرکاری ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں خواتین کی ترقی کو اپنے ایجنڈا میں سر فہرست رکھیں تاکہ صورتحال بہتر ہو سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.