پاکستان کو دی گئی امداد کرپشن نہیں ، معاملے کو فیفا سکینڈل کی تحقیقات سے جوڑنا سازش ، غیراخلاقی حرکت ، فیفا صدارتی امیدوار چنگ منگ
جمعرات 20 اگست 2015 13:57
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) فیفا کے صدارتی امیدوار چنگ منگ جون نے واضح کیا کہ پاکستان کو دی گئی امداد کوکرپشن اسکینڈل کی تحقیقات سے جوڑنا سازش اور غیراخلاقی حرکت ہے۔2010 میں ہیٹی اور پاکستان کودی گئی رقم فلاحی کاموں کے لیے تھی، انھوں نے یہ بات ان میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہی جس میں کہا گیا تھا کہ فیفا امدادی ریلیف فنڈ کی مد میں جنوبی کورین ارب پتی کیخلاف تحقیقات کررہی ہے جو 1990 کی دہائی سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی ہونے والی تباہ کاریوں میں امداد کی مد میں رقم دیتے رہے ہیں۔
ایک خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا نے اپنے اعزازی نائب صدر ڈاکٹر چنگ مونگ جون کی جانب سے2010 میں قدرتی آفات کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان اور ہیٹی کو امداد کی مد میں دی جانے والی رقم کی تحقیقات شروع کردی ہیں، چنگ مونگ جون نے کہا کہ اگر یہ رپورٹس ٹھیک ہیں تو ہم فیفا کے اس عمل کو غیر اخلاقی حرکت قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں، وہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلیے فلاحی اورامدادی کاموں کیلیے دی جانے والی رقم کوبھی غلط اندازمیں پیش کررہی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.