لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے آصف، عامر، سلمان بٹ کی واپسی کی مخالفت کر دی
ذیشان مہتاب جمعہ 21 اگست 2015 14:42
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھی سپاٹ فکسنگ میں سزائیں بھگتنے والے پاکستانی کرکٹرز محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کی واپسی کی مخالفت کر دی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں لیجنڈری بلے باز کا کہنا تھا کہ تینوں کرکٹر انتہائی سنگین جرم میں ملوث رہے ہیں اور انہیں ایک بار پھر کرکٹ میں واپس لانا انتہائی غلط قدم ہوگا۔
57سالہ جاوید میانداد کے مطابق اس سے قبل کئی انٹر نیشنل فٹبالرز اور دیگر کھلاڑیوں سے ملک کی بدنامی کا باعث بننے کے باعث ان کے میڈلز واپس لے لیے گئے تھے اور آج انہیں کوئی بھی نہیں جانتا ہے، ہر کھلاڑی کو ملک کی عزت کا خیال رکھنا چاہیئے اور ان کرکٹرز نے ملک کی عزت کو بیچا ہے لہذا انہیں کسی صورت واپسی کا موقع نہیں دینا چاہیئے۔(جاری ہے)
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کے خلاف نہیں ہیں اور اگرچہ یہ کرکٹر ز اپنے کیے کی سزا بھگت چکے ہیں لیکن انہیں کرکٹ میں واپس لانے سے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بہت غلط پیغام جائے گا۔
سابق کپتان کے مطابق یہ تینوں کرکٹرز کسی ایسے کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں واپس آسکتے ہیں جو شاید ان سے زیادہ ٹیلنٹڈ تو نہیں ہوگا لیکن اس نے کوئی غلط کام بھی نہیں کیا ہوگا جس کے نتیجے میں دیگر کرکٹر ز کے حوصلے بھی پست ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.