ن لیگ کا عہدہ جماعت اور قیادت کی امانت ہے، وحیدہ شمیم
جمعہ 21 اگست 2015 16:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی نو منتخب مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وحیدہ شمیم نے کہا کہ ن لیگ کا عہدہ جماعت اور قیادت کی امانت ہے ‘ میری ذات پر جس قدر قیادت نے اعتماد کیا اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی۔ جوائنٹ سیکرٹری مقرر کرنے پر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر ، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر،صدر شعبہ خواتین نورین عارف،سیکرٹری جنرل الماس گردیزی کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
ان خیالات کا اظہار وحیدہ شمیم نے اپنے آفس میں مبارکباد دینے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل حل کرے گی۔(جاری ہے)
وحیدہ شمیم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور جتنے میگا پرجیکٹس مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آزاد کشمیر میں دئیے اس کی نظیر نہیں ملتی۔
وحیدہ شمیم نے مزید کہا کہ اٹک میں خود کش حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ شجاع خانزادہ وزیر داخلہ پنجاب خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور وہ دن دُور نہیں جب قائد پاکستان محمد نواز شری اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وحیدہ شمیم نے کہا کہ ہری پور الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور پی ٹی آئی کو بھی ہری پور الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.