میرسراج خان رئیسانی کا بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 34اراکین کی امریکہ کے دورے پرحیرت کااظہار

جمعہ 21 اگست 2015 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 34اراکین کی امریکہ کے دورے پرحیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے قبل امریکہ میں 14اگست کے سلسلے میں مارچ کیلئے شائدہی اس غریب اورپسے ہوئے صوبے کے نمائندے اس طرح کے تعدادمیں یکجاہواہواوراس طرح کے مارچ کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شایددنیاکے غریب ممالک میں موج مستی کاعالمی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلاشرف پاکستان کے صوبہ بلوچستان کوحاصل ہوگیاہے اوراس کانام گینزبک آف ورلڈ میں درج ہوناچاہئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے فی ممبرکیلئے اس واک میں7لاکھ روپے ریلیز ہوئے ہیں کاش یہ رقم صوبے کی تعلیم اورصحت پرخرچ ہوتے توزیادہ بہترتھالیکن افسوس کہ معزز ارکان 14اگست میں اپنے حلقے میں واک کرنے سے قاصر ہیں مگرواک امریکہ میں کرکے دنیاکوکیادیکھاناچاہتے ہیں اگروہ پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پرامریکہ گئے ہیں کیا14اگست کے دن یہ دعوت ان کونہیں دیاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاکراس طرح کی ریلیاں منعقد کرتے کیااچھاہوتااس قسم کی ریلیاں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے نکلے ہوتے تاکہ ہندوستان بلوچستان میں اپنی مداخلت بند کرتااوربہترہوتاکہ اس قسم کے واک اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے ہوتااوران کویاداشتیں پیش کرتے کہ بلوچستان میں کس قسم کے غریب رہ رہے ہیں۔