ماں سے محبت کی ایک شاندار مثال ۔۔ ہاتھ سے معذور پھر بھی ماں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی
سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 11:17
چین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2014ء):ہاتھوں سے محروم ایک چینی باشندہ اپنی 91 سالہ بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے اپنے منہ کا استعمال کرتا ہے۔ لیکن اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ چین کے شہر چونکنگ کا رہائشی ایک 48 سالہ شخص ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجوداپنی بیمار ماں کی خود ہی دیکھ بھال کرنے لگا۔ ماں کو کھانا کھلانے کے لیے ہاتھوں سے محروم یہ شخص اپنے منہ میں چمچ تھام کر کھانا بھرتا ہے اور پھر اسے اپنی ماں کے منہ تک لے جاتا ہے۔
اور یہی امر اس وقت تک دہراتا ہے جب تک اس کی ماں پیٹ بھر جانے کا اشارہ نہ کر دے۔ چن نامی اس شخص نے 7سال کی عمر میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث اپنے ہاتھ کھو دئے لیکن اس کے باوجود چن نے گھر کے ساتھ ساتھ کھیت کا کام بھی سیکھا اور اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا۔(جاری ہے)
اس کی اس انتھک اور بے جا محنت کے باعث چن آج 24 بھیڑوں، دو ایشیائی بھینسوں اور 4 مرغیوں کا مالک ہے۔
چن کی معذوری کے بعد کچھ افراد نے چن کو بھیک مانگنے کا مشورہ دیا جسے چن نے یہ کہہ کر دھتکار دیا کہ بھلے میرے پاس ہاتھ نہیں لیکن میں تب تک بھیک نہیں مانگوں گا جب تک میرے پاؤں سلامت ہیں۔ چن کی زندگی کی یہ مثال ہمیں درس دیتی ہے کہ اپنی کسی بھی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بنانا چاہئیے بلکہ اسے تسلیم کر کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں رہنا چاہئیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.