ماضی کی معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی 19ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
پیر 24 اگست 2015 13:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)ماضی کی معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی 19ویں برسی (بدھ )کو منائی جائے گی ۔وہ یکم جنوری 1953 ء کو پیدا ہوئیں اور 1970 ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اداکاری شروع کی ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں کھویا ہوا آدمی ،دھوپ دیوار ،سلورجوبلی ،تعبیر ،اب تم جاسکتے ہو، پناہ،بندش ،ہاف پلیٹ اور پڑوسی شامل ہیں۔
ان میں سے 80 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے بندش میں خالدہ ریاست نے اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں وہ جگہ بنائی کہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی چلیں گئیں۔خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا۔ 90کی دہائی میں بننے والے طویل دورانیے کے کھیل ”ہاف پلیٹ ‘میں معین اختر کے سنگ اداکاری کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ ہر کردار کو نبھانا بخوبی جانتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.