پاکستان سپر لیگ کا فروری میں انعقاد خطرے میں پڑ گیا
پیر 24 اگست 2015 14:47
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کا فروری میں انعقاد خطرے میں پڑنا شروع ہو گیا۔ امارات میں سٹیڈیم دستیاب نہ ہونے کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل وینو کے لیے قطر کا انتخاب کیا تھا تاہم وہاں کے فٹبال گراونڈز کا بھی بروقت آئی سی سی کے میعار کے مطابق تیار ہونا مشکل دکھائی دینے لگا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سات رکنی وفد ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی قیادت میں ان دنوں امارات اور قطر کے دورے پر ہے۔
ذرائع کے مطابق امارات میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے حوالے سے حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے اپریل میں شفٹ کر لیں تو ان کے میدان دستیاب ہونگے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ فروری اور مارچ میں بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پی ایس ایل ایونٹ کے انعقاد کا خواہاں ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سات رکنی وفد کو قطر کے فٹ بال گراونڈ کو کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی ایشوز پر تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ملک میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام یکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے کوالی فائنگ راونڈ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے سپانسر شپ کا حصول مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ پی سی بی نے ٹیموں کی فروخت کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کیا تھا جس میں کسی بڑے ادارے نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جس پر حکام کو سخت مایوسی ہوئی۔ بورڈ سپر لیگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی کروڑوں روپے خرچ چکا ہے لیکن اس کا کوئی حاصل نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.