دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان رد نہیں کر سکتے ، انوراگ ٹھاکر
منگل 25 اگست 2015 13:29
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) بھارتی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی موجود ہے لیکن اسکے باوجود دسمبر میں ہونیوالی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ ابھی دسمبر میں تین ماہ کا وقت باقی ہے دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی جانب آئے تو یہ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انو راگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ گولی بھی چلے اور کرکٹ کی گیند بھی پھینکی جائے۔ ہمارے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اچھے تعلقات ہیں ہم آئی سی سی کے اجلاس میں بھی ملتے رہتے ہیں توقع یہی کررہے ہیں کہ دونوں ملکوں کے کشیدہ حالات میں بہتری آئیگی اور سیریز شیڈول کے مطابق دسمبر میں ہی ہوگی۔(جاری ہے)
انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیریز کھیلنے میں سنجیدہ نہیں۔
اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ ہم نے دسمبر میں کسی کے خلاف کوئی سیریز نہیں رکھی اور اس بات کی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ جس تنائو کی کیفیت اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ہےوہ جلد از جلد ختم ہو اور دونوں ممالک کے ایک ارب سے زائد شائقین پاک بھارت کرکٹ مقابلوں سے محظوظ ہوسکیں جس کا انہیں شدت سے انتظار رہتا ہے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وہ 2004ء میں دورہ پاکستان پر آئے تھے اور جو محبتیں انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے ملی وہ زندگی بھر اسے فراموش نہیں کرسکتے۔ اسی طرح جب پاکستان نے فوری دورہ بھارت کیا تو دھرم شالہ میں پہلا میچ تھا جہاں انہوں نے تین ہزار لڈّو منگوا کر خوشی میں لوگوں میں تقسیم کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ جب پاکستان کی میزبانی کی باری آتی ہے تو بھارتی حکومت یا کرکٹ بورڈ غلط تاثر دیکر سیریز ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی شرکت کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائیگا۔ کیونکہ یہ باہمی سیریز نہیں بلکہ انٹرنیشنل کونسل کا ایونٹ ہے جبکہ باہمی سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے براڈ کاسٹر کا ایشو کوئی بڑا معاملہ نہیں اس کو حل کرلیا جائیگا اصل چیز وہ عناصر ہیں جو بھارت میں صورتحال کو خراب کررہے ہیں۔ پاکستانی حکومت اس چیز پر قابو پالے تو کوئی وجہ نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے روابط ایک مرتبہ پھر شروع ہوجا ئینگے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں ناصرف کرکٹ بلکہ تجارت سے لے کر تمام امور دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوں۔اس سوال پرکہ آپ اس وقت اتنے دھیمے لہجے پر بات کررہے ہیں مگر بعض اوقات آپ شعلے فلم کے گبر کیوں بن جاتے ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ فلم شعلے میں ایک ٹھاکر بھی تھا اس کردار کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.