حکومت اور متحدہ میں مذاکرات میں پیش رفت، مذاکراتی ٹیموں میں شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق
منگل 25 اگست 2015 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ میں مذاکرات میں پیش رفت ہو گئی، ایم کیو ایم اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں میں شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا، کمیٹی میں ججز اور دیگر افراد کو شامل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
منگل کو پنجاب ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ اور حکومتی کمیٹیوں میں دو مذاکراتی دور ہوئے، حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید مذاکرات میں شامل ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور بیرسٹر سیف شریک ہوئے۔
مذاکرات میں کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں میں شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا، کمیٹی میں ججز اور دیگر افراد کو شامل کیا جائے گا۔کمیٹی کے قیام کیلئے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، کمیٹی میں غیرجانبدار اراکین شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈرافٹ آئندہ دو روز میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.