انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی،عامرکوکئی پاپڑ بیلنا پڑیں گے
بدھ 26 اگست 2015 13:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے کئی پاپڑ بیلنا پڑیں گے۔پیسرکا کہنا ہے کہ بتدریج ہدف کی طرف بڑھوں گا، فی الحال تمام تر توجہ قومی ٹی ٹوئنٹی اور قائد اعظم ٹرافی پر مرکوز ہے، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ 5سال کا وقفہ کم نہیں ہوتا،کسی بھی کرکٹر کی فارم اور فٹنس جانچنے کیلء؟ے پورے ایک سیزن میں کارکردگی دیکھنا پڑتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت تو پہلے ہی مل گئی تھی،یکم ستمبر کے بعد ان پر انٹرنیشنل میدانوں کے دروازے بھی کھل جائینگے ۔تاہم قومی ٹیم تک رسائی کا سفر آسان نہیں ہوگا، اس حقیقت سے وہ خود بھی آگاہ ہیں، ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ انجری کی وجہ سے ایک ماہ تک آرام کرنا پڑا، 2ہفتے قبل ٹریننگ اور اب بولنگ بھی شروع کردی ہے،ابھی بہت آگے کا سوچ کر بڑے اہداف مقرر نہیں کیے،صرف موجودہ چیلنجز کا سوچ رہا ہوں،سب سے پہلا مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی میں راولپنڈی ریمز کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانا ہے،اسکے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں شرکت کرونگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.