ترکی میں شدید بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ، 70 زخمی ہوگئے

بدھ 26 اگست 2015 14:17

انقرہ ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) ترکی میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے ضلع آرتوین میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

شہر کے بیشتر علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ مقطع ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

سیلاب کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زیریں علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور امدادی ٹیمیں بند شاہراہوں کو کھولنے میں مصروف ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوپا کے علاقے میں ہوئی اور تین سو سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ وزیر آبی امور وجنگلات نے علاقے کے دورے کے بعد متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :