امریکی ریاست ہوائی میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا

بدھ 26 اگست 2015 16:05

ہوائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) امریکی ریاست ہوائی کا شہر ہونولولو سمندری طوفان کیلو سے تو بچ گیا لیکن طوفانی بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیلو نے ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔ طوفان کے زیر اثر ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔