انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری 2016 میں کھیلی جائیگی
جمعرات 27 اگست 2015 12:19
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ تین میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ اور کامن ویلتھ چیمپئن آسٹریلیا نے آخری بار 2013 میں انگلینڈ سے اس کی سرزمین پر سیریز کھیلی تھی۔
(جاری ہے)
انگلینڈ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جنوری 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا میچ 20 جنوری کو ایکو ارینا، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 22 جنوری کو کوپر بوکس ارینا لندن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.