ڈربن تیسرا ون ڈے :افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1سے جیت لی
جمعرات 27 اگست 2015 13:27
ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ڈربن میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 211 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 18 رنز کے مجموعی سکور پر مارٹن گپٹل 10 رنز کر آوٴٹ ہو گئے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 اور کین ویلیمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ نے تین اور ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 اور مورنی وین نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین ویلر نے تین اور گرانٹ ایلیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی۔پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.