ترکی کے سفیر کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات
ذیشان حیدر جمعرات 27 اگست 2015 19:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ترکی کے سفیر مسٹر بابر گرگن نے ایچ ای سیکرٹریٹ میں چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ترکی کے ساتھ تعاون کو ذاتی کاوشوں پر چھوڑنے کی بجائے تعلیمی تعاون / اشتراک کو بڑھانے اور حکمت عملی پر مبنی پارٹنر شپ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر مختار ترکی میں اپنے ہم منصب کو ترکی کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے گروپ کے ہمراہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں، مشترکہ آر اینڈ ڈی پروگرامز میں تعاون، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے، آن لائن نیٹ ورکنگ کے وسائل میں اضافہ او رسب سے اہم ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔
سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی رابطوں کے اضافے میں دلچسپی ظاہر کی اور ان مقاصد کے حصول کیلئے مزید مربوط کاوشوں پر زور دیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی بھی دونوں ممالک کے درمیان انفرادی رابطوں کی فہرست تیار کرے گی جسے حکومتی سطح پر مستحکم کیا جائے گا۔ چیئرمین نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں جگر کے ٹرانس پلانٹ سہولت کے قیام کیلئے ترقی کی یونیورسٹیوں کی راہنمائی کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.