ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 اپریل 2024 17:01

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2024ء ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اوردھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔