پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے

DW ڈی ڈبلیو اتوار 28 اپریل 2024 16:20

پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2024ء) وینس بینالے کے منتظمین پوپ فرانسس کے اس دورے کو تاریخی لمحہ قراردے رہے ہیں کیونکہ پوپ فرانسس وینس بینالے کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔

پوپ فرانسس نے اتوار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وینس کا سفر کیا۔ وہ سات ماہ میں روم سے باہر اپنا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ وینس بینالے میں چھ گھنٹے تک مختلف ایونٹس میں شریک ہوئے۔

وینس بینالے موجودہ دور میں آرٹ کی ایک بڑی تقریب ہے۔

پوپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پوپ فرانسس ویٹی کن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براہ راست جیوڈیکا جزیرے پر خواتین کی ایک جیل اترے، جو بینالے میں ویٹی کن کا نمائش گھرہے۔

بعد ازاں پوپ سینٹ مارکس باسیلیکا میں تقریباً دس ہزار لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس نے قیدیوں سے ملاقات کی اور نمائش میں شرکت کی۔ پوپ نے جس نمائش کا دورہ کیا اس کا عنوان ہے، "میری نظر سے۔" اس نمائش میں ہم عصر 9 ایسے فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ہے، جنہوں نے اس منصوبے پر جیل کے قیدیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

سیکس ایک ’خوبصورت شے‘ ہے، پوپ فرانسس

پوپ نے قیدیوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا، ''ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم سب نے غلطیاں کی ہیں، جن کی معافی ہے اور ایسے زخم بھی، جو بھرجاتے ہیں۔

‘‘

نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کرنے والے اس منصوبے نے معاشرے کے ایک ایسے طبقے کو منظر عام پر لانے میں مدد دی ہے، جو بہت مشکل حالات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

وینس بینالے کے ساٹھویں ایڈیشن کا آغاز بیس اپریل سے ہوا ہے اور یہ چوبیس نومبر تک جاری رہے گا۔

وینس کا دورہ ستمبر میں مارسیل کے دورے کے بعد پوپ کا پہلا دورہ ہے۔

ستاسی سالہ بزرگ پوپ کو اب صحت کے کئی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے انہیں دسمبر میں دبئی کے اپنے سفری منصوبوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

ہم جنس نوبیاہتا جوڑے ’خیروبرکت‘ کی دعا لے سکتے ہیں، ویٹی کن

وہ گڈ فرائیڈے کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہو پائے تھے تاہم مئی تا ستمبر انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک کے لیے پوپ فرانسس کے دورے شیڈول کیے گئے ہیں۔

ف ن /ع ب (روئٹرز، ڈی پی اے)

متعلقہ عنوان :