وورسیسٹرشائر نے سعید اجمل کی جگہ ویسٹ انڈین سپنر گبرائل سے معاہدہ کر لیا
جمعرات 27 اگست 2015 21:01
لندن ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) انگلش کاؤنٹی وورسیسٹرشائر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آخری دو میچز کیلئے ویسٹ انڈین سپنر شینن گبرائل سے معاہدہ کر لیا، گبرائل کو پاکستانی سپنر سعید اجمل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اجمل نئے باؤلنگ ایکشن کے ساتھ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں متواتر ناکام دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے رواں سیزن میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سات میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گزشتہ برس انہوں نے 9 میچز میں 63 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیوروڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ اجمل کے خلا کو پر کرنے کیلئے ہمارے پاس گبرائل سے بہترین چوائس کوئی نہیں تھی اسلئے ہم نے ان کی خدمات حاصل کیں، امید ہے کہ وہ عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ گبرائل نے 14 ٹیسٹ میچز میں 32 وکٹیں لے رکھی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.