حکومت جاپان کی مالی امداد سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں تعمیر شدہ سکول ہاؤس آف لائٹ کا افتتاح
جمعرات 27 اگست 2015 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) حکومت جاپان کی مالی امداد سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے پنڈ بگوال میں تعمیر ہونے والے سکول ہاؤس آف لائٹ کا افتتاح پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی انوماتا نے کیا،اس سکول کی تعمیر کیلئے حکومت جاپان نے ایجوکیشن سیکٹر میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہورائزن انٹرنیشنل ٹرسٹ کو گراس روٹس ہیومن سیکورٹی پراجیکٹس پروگرام(GGP)کے تحتUS$107,080 کی مالی امداد فراہم کی تھی،نئے تعمیر ہونے والے سکول کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ پری سکول سے ایلیمینٹری لیول کے تقریباً225بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔
اس منصوبے کی وساطت سے علاقے کے بچے بچیوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اس سے علاقے کی سماجی ومعاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔(جاری ہے)
سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر ہروشی انوماتا نے قوموں کی ترقی میں بنیادی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے سے نہ صرف علاقے کے بچوں کی فلاح وبہبود ہوگی بلکہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔GGPپروگرام حکومت جاپان کے اس یقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ترقیاتی امداد کو صرف حکومتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سول سوسائٹی کے ذریعے نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔1989ء میں شروع ہونے والےGGPپروگرام کے تحت حکومت جاپان اب تک پاکستان میں 340منصوبوں کیلئے2.4بلین جاپانی ین فراہم کر چکی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.