زندہ دلان لاہور ہفتہ کے روز عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے‘ اعجازچوہدری
پرویز رشید اپنے قائد نواز شریف کو مستعفی ہونے کا کہیں،ہم بھی عمران خان کو کہیں گے اور (ن) کا الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر دیں گے
جمعرات 27 اگست 2015 22:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ زندہ دلان لاہور عمران خان کا ہفتے کے روز لاہور آمد پر تاریخی استقبال کریں گے ،اس سلسلہ میں کارکن بھی بھرپور تیاری کریں ،الیکشن ٹربیونل کے تین تاریخی فیصلوں کے بعد وفاقی وزراء کے منہ سے جھاگ بہنا شروع ہو گئی ہے ، عدالتوں کے پیچھے چھپنا (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے پرویز رشید کا دوہرا معیار عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے میں پرویز رشید کا چیلنج کر کے کہتا ہوں کہ ہم دھرنا دیں گے آپ نے جو کرنا ہے وہ کر لینا ،پی ٹی آئی (ن) لیگ کا ہر میدان میں مقابلہ کرے گی ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز لالک چوک پر عمران خان کا جشن منانے کے موقع پرتاریخی خطاب کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہتحریک انصاف ، انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔پرویز رشید اپنے لیڈر نواز شریف کو مستعفی ہونے کا کہیں توہم بھی عمران خان کو کہیں گے اور(ن) لیگ کا الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر دیں گے (ن) لیگ کے درباری بڑھکیں مارنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں ۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو کہ گہری سازش ہے ۔زرداری ،الطاف حسین چھ وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ پنجاب فوج پر منفی دباؤ ڈال رہے ہیں تحریک انصاف اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور پی ٹی آئی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے والے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.