ففٹی شیڈز کی ناشر ایک کروڑ ڈالر ہرجانہ دیں‘امریکی جج کا حکم
جمعہ 28 اگست 2015 12:05
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)ففٹی شیڈز نامی کتابی سیریز کو شائع کرنے میں مدد دینے والی خاتون جنہیں اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دھوکے سے محروم کر دیا گیا تھا، اب انھیں ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔ایک امریکی جج نے آسٹریلوی ناشر امینڈا ہیورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کتابی سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے امریکی ریاست ٹیکسس کی رہائشی جینیفر پیڈروزا کو ایک کروڑ سات لاکھ ڈالر بطور ان کا حصہ دیں۔
یہ دونوں خواتین ایک چھوٹی سی آن لائن پبلشنگ فرم ’دا رائٹرز کافی ہاوٴس‘ میں شراکت کار تھیں جس نے یہ تین رومانوی کتابوں کی سیریز شائع کی تھی۔ججوں نے فروری میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ پیڈروزا کو اس وقت دھوکہ دیا گیا تھا جب اس کتاب کے حقوق ایک اور ناشر رینڈم ہاوٴس کو فروخت کر دیے گئے۔(جاری ہے)
اس فیصلے سے معلوم ہوا ہے کہ مس ہیورڈ نے اپنی فرم ’دی رائٹرز کافی شاپ‘ کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے اور انھوں نے پیڈروزا کو دھوکہ دے کر ان سے ایسے معاہدے پر دستخط کروائے جس میں لکھا تھا کہ انھیں آمدنی میں سے حصہ لینے کا حق حاصل نہیں ہے۔
جج کا کہنا ہے کہ اس تصفیے کی صحیح رقم ان دونوں خواتین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد ہی بتائی جا سکے گی۔ای ایل جیمز کی لکھی ہوئی دی ففٹی شیڈز کی کتابی سیریز کی دنیا بھر میں دس کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور اس کتابی سیریز سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی فلم ’دی ففٹی شیڈز آف گرے‘ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 57 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.