چلی میں تعلیمی شعبے میں حکومتی اصلاحات کا منصوبہ، طلبہ کے مظاہرے

جمعہ 28 اگست 2015 15:26

سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)چلی میں تعلیمی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے خلاف طلبہ برادری ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج بن گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں کیے جانے والے ایک مظاہرے میں 80ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔ حکومت 2016ء سے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں تیار کی جانے والی قرارداد رواں برس دسمبر میں پارلیمان میں پیش کی جائے گی۔