جامعہ کراچی،قرآن مکمل ضابطہ حیات ،معاشی معاشرتی ترقی ،تہذیبی ،فلاح انسانیت کے لئے منبع رشد وہدایت ہے، رئیس الحسن قادری

جمعہ 28 اگست 2015 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قرآن مکمل ضابطہ حیات اور معاشی معاشرتی ترقی ،تہذیبی اور فلاح انسانیت کے لئے منبع رشد وہدایت ہے۔قرآن مجید کی تلاوت کرنا ،قرآن فہمی کی سعادت پانا اور اس پر عمل کرنا باعث نجات اور خیروبرکت ہے۔نماز کی پابندی معبود حقیقی کے احکام کی بجاآوری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رئیس الحسن قادری نے سیرت مصطفی ؐ سوشل ویلفیرء آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ ماہانہ درس قرآن وحدیث کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آرگنائزیشن کے صدر محمد احمد قادری،ڈاکٹر خالد جمال ، ڈاکٹرطارق راجپوت،ڈاکٹر اسماء تبسم اور عبد الحسن نے مشترکہ طور پر محفل کے انعقاد کا اہتمام کیا تھاجبکہ نظامت سید الماس اور تلاوت حافظ عبدالصمد ،حمدباری تعالیٰ شریف احمد قادری اور نعت رسول مقبول کی سعادت انوراقبال نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :