فوک سنگرپرویزمہدی کو مداحوں سے بچھڑے10 سال بیت گئے
ہفتہ 29 اگست 2015 13:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ملک کے معروف غزل گو اور فوک سنگر پرویز مہدی کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے،نامور غزل گائیک پرویز مہدی کا اصل نام پرویز حسن تھا جو اگست انیس سو اڑتالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا۔
(جاری ہے)
ستر کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے پرویز مہدی نے غزل گائیکی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
پرویز مہدی نے اپنے منفرد انداز سے غزل گائیکی کو جلا بخشی اور اپنے وقت کے نامور گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔'میں جانا پردیس' نے پرویز مہدی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ انتیس اگست دوہزار پانچ کو وہ مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.