حکومت پنجاب نے لاہور میں پنجاب فورڈ اتھارٹی کو دودھ کی کوالٹی کی چیکنگ سے روک دیا
ہفتہ 29 اگست 2015 16:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب نے لاہور میں پنجاب فورڈ اتھارٹی کو دودھ کی کوالٹی کی چیکنگ سے روک دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر عبداللہ سنبل کا کہنا ہے کہ اتوار کے بعد ملک(کوالٹی ) چیکنگ دوبارہ شروع کی جائے گی ۔اور اس کے بعد حکومتی عہدیداروں کے ساتھ دودھ کے سپلائر کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کر کے نیا میکنزم تیار کیا جائے گا ۔
گزشتہ دنوں لاہور میں سینکڑوں گوالوں ( دودھ فروشوں ) نے لاہور میں احتجاج کیا اور احتجاجاً دودھ کی سپلائی بند کی اور پنجاب فورڈ اتھارٹی کو ان مظاہروں کے لئے مورد الزام ٹھہرایا ۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ وہ ملک دودھ سپلائر کے نمائندوں سے اتفاق کر چکے ہیں اور دودھ کی چیکنگ کا طریقہ کار کے مطالبے کو جلد وضع کر دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب فورڈ اتھارٹی کو دودھ میں ملاوٹ چیک کرنے کی کافی صلاحیت ہے اور ملاوٹ کے خلاف ثبوت پر مبنی ایکشن لے سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دیگر 35 اضلاع میں ایکشن لینے والے عہدیداران یا افسران بھی بہت اچھے ہیں تاہم ان کی تربیت پنجاب فورڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی طرح نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دودھ میں ملاوٹ کے ثبوت ملے ہیں تاہم دودھ سپلائر اس کارروائی کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں ۔اس لئے ہمیں اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی موجودہ ملک چیکنگ سسٹم کا جائزہ لے گی تاہم انہوں نے موجودہ چیکنگ سسٹم کی وضاحت نہیں کی ۔دریں اثناء دودھ سپلائر کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ان کے دودھ کے گیلن اس لئے ملاوٹ زدہ قرار دیتے ہیں کیونکہ دودھ میں پانی اور برف کی مقدار ہوتی ہے ۔کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دودھ میں پانی کی تھوڑی سے مقدار اس کو صحت کے لئے نقصان دہ نہیں بناتی تاہم دودھ سپلائرز کو چیک کرنے کے لئے بنیادی میکنزم ضروری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.