انصاف اللہ کی صفت ، وہی اصل انصاف کرتا ہے،ہم ججز دنیاوی زندگی چلانے کا ذریعہ ہیں: جسٹس منظور احمد ملک
جج کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی سائل کو " تو" کہہ کر مخاطب کرے اور کسی کی عزت نفس مجروح کرے خواتین ججز کو اپنے رویے، کردار اور مضبوط فیصلوں کی بدولت معاشرے کی عورت کے بارے منفی سوچ کو بدلنا ہے‘چیف جسٹس ہائی کورٹ کا جوڈیشل اکیڈمی میں سول ججوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب
ہفتہ 29 اگست 2015 17:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انصاف اللہ کی صفت ، وہی اصل انصاف کرتا ہے،ہم ججز دنیاوی زندگی چلانے کا ذریعہ ہیں، بہترین انصاف کرنے والے کا اجر دنیا و آخرت میں طے ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ کا جوڈیشل اکیڈمی میں سول ججوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ جج صاحبان کو چاہیے کہ سوچ سمجھ کر، کسی دباؤکو خاطر میں لائے بغیر دلیر ی سے میرٹ پر فیصلے کریں،میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ کرنے والا جج ایک کمتر انسان ہوتا ہے۔
فاضل چیف جسٹس آج پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں صوبائی عدلیہ میں نئی تقرری پانے والے 369 سول ججوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ، مسٹر جسٹس امین الدین خان، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس(ر) چودھری شاہد سعید ، رجسٹرار طارق افتخار احمد اور ممبر انسپکشن ٹیم شاہد نصیر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.