`پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے ملاقات ،فرانس میں پارٹی امور پر گفتگو`

ہفتہ 29 اگست 2015 22:10

پیرس،اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی اسلام آباد میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ۔فرانس میں پارٹی امور پر گفتگو ۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے اسلام آباد میں پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو فرانس میں پارٹی کو منعظم کرنے اور دیگر امور پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کو ذمہ داری سونپی کہ فرانس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بھر پور انداز میں منعظم کیا جائے ۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے عہد کیا اور پارٹی چیئر مین کو بتایا کہ فرانس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم یورپ کی تمام تنظیمات سے مضبوط سیٹ اپ رکھتی ہے ۔اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس جیالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ہم اس میں نیا خون شامل کریں گے ۔ `